• news

سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی آئی ہے اور تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے اتحاد کر لیا

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی آئی ہے اور تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے اتحاد کر لیا ہے جس کے تحت مخدوم خاندان پیپلزپارٹی سے اپنی رفاقت ختم کر دے گا۔ تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے سندھ میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی۔ شاہ محمود قریشی اور پیر نور محمد شاہ جیلانی میں اتحاد ہو گیا جبکہ مخدوم خاندان پیپلزپارٹی سے اتحاد ختم کر دے گا۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اس طرح سے کی گئی ہے کہ جمیل الزمان گروپ آزاد امیدوار میدان میں لائے گا جبکہ تحریک انصاف نے ضلع مٹیاری سے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مخدوم سعیدالزمان قومی اسمبلی کی اس نشست پرآزاد امیدوار ہونگے جہاں سے 2013ءمیں شاہ محمود قریشی نے الیکشن لڑا تھا۔ مزید سیٹوں کے حوالے سے تبادلہ جاری ہے۔
اتحاد

ای پیپر-دی نیشن