• news

تجارتی خسارہ 30.245 ارب ڈالر تک پہنچ گیا: ادارہ شماریات

اسلام آباد (آن لائن+ اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال-18 2017ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 3.809 ارب ڈالر یعنی 14.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2017-18 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 30.245 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ 26.436 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں اضافہ کے باعث تجارتی خسارہ بڑھا ہے۔ملک میں مئی 2018ءکے دوران افراط زر کی شرح 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سی پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح ماہ اپریل میں 3.7 فیصد جبکہ مئی 2017ءمیں 5.0 فیصد تھی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2018ءمیں سی پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا جو اپریل 2018ءمیں 1.8 فیصد تھا۔ قیمتوں کے حساس اشاریہ کی بنیاد پر مئی میں افراط زر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی 2017 میں یہ اضافہ 2.4 فیصد تھا۔
تجارتی خسارہ

ای پیپر-دی نیشن