ناصرالملک کا پہلا حکم، فواد حسن فواد تبدیل‘ سہیل عامر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم ناصرالملک کا پہلا حکم، سہیل عامر کو نگران وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا۔ سہیل عامر اس سے قبل سیکرٹری مذہبی امور رہ چکے ہیں۔ فواد حسن فواد کو ان کے منصب سے تبدیل کرکے ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور لگا دیا گیا ہے۔ فواد حسن فواد گزشتہ دور حکومت میں مرد آہن سمجھے جاتے تھے۔ ابو احمد عاکف کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔
سہیل عامر