• news

;56 اجلاس‘ 6 آئینی ترامیم‘ 235 بل منظور‘ فافن: 14 ویں قومی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فافن نے 14 ویں قومی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 14 ویں قومی اسمبلی کے 56 اجلاسوں میں 6 آئینی ترامیم کی گئیں۔ گزشتہ قومی اسمبلی نے 235 بلز منظور کئے۔ پانچ سال میں حکومت اور اپوزیشن نے 153 مرتبہ کورم کی نشاندہی کی۔ قومی اسمبلی میں 237 پرائیویٹ ممبرز بل پیش جبکہ 23 بل منظور کئے گئے۔ ایم کیو ایم کی رکن نگہت شکیل نے سب سے زیادہ بل پیش کئے۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے سب سے زیادہ قراردادیں پیش کیں۔ ن لیگ کی آسیہ ناصر نے سب سے زیادہ توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کئے۔ ایم کیو ایم کے مزمل قریشی نے ایوان میں سب سے زیادہ سوالات کئے۔ جماعتاسلامی کے شیر اکبر نے سب سے زیادہ تحاریک پیش کیں۔ ایوان میں 13 ہزار 812 سوالات اٹھائے گئے۔ 7553 توجہ دلاﺅ نوٹس پیش ہوئے۔ گزشتہ قومی اسمبلی میں 5 سال ارکان کی حاضری تنزلی کا شکار رہی۔
14 ویں اسمبلی

ای پیپر-دی نیشن