• news

نواز شریف سے پروٹوکول کی اضافی گاڑیاں واپس لے لی گئیں

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاق اور پنجاب مےں مسلم لےگ (ن) لےگ کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے پروٹوکول کی اضافی گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزراءسے بھی لگژری گاڑیاں بھی واپس لے لی گئیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے کابینہ تحلیل ہوتے ہی شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا تھا۔ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔ نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھی۔
اضافی گاڑیاں

ای پیپر-دی نیشن