عثمان صلاح الدین ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 232 ویں پاکستانی کرکٹر
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )عثمان صلاح الدین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 232 ویں کرکٹر بن گئے،اسد شفیق نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو 2010 میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، تاہم وہ دو میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے، اب 8 سال بعد انہیں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا جا گیاہے۔ وہ 99 فرسٹ کلاس میچز میں 46.53 کی اوسط سے 6329 رنز بنا چکے ہیں۔