حاصل پور: نوجوان نے سوتیلی ماں کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا
حاصلپور (نامہ نگار) قائم پور کی نواحی بستی ڈاہاں میں 18سالہ نوجوان نے حاملہ سوتیلی ماں کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ قائم پورکی نواحی بستی ڈاہاں میں باغ علی نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں پہلی بیوی کے 18 سالہ بیٹے قاسم نے اپنی سوتیلی ماں سمیرا بی بی پر تشدد کرتے ہوئے اس کا بازو توڑ دیا اور گلا دباکر قتل کردیا۔ پولیس تھانہ قائم پور نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔