• news

باجوڑ: گھریلو تنازعہ پر فائرنگ‘ ایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق‘ 3 زخمی

باجوڑایجنسی(نامہ نگار) ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی کے گائوں کوہی میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گائوں کوہی میں نماز عشاء کے وقت عبدالولی نامی لڑکے نے اپنے باپ گل مکئی، بھائی فضل سبحان، بھتیجا فضل منان اور دو بھتیجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد کو گولیاں لگی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سبحان اور فضل منان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ضلعی ہسپتال خار باجوڑ منتقل کردیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل خار عارف خان یوسفزئی کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن