ساہیوال: تیراکی کے 2 کھلاڑیوں کا قتل‘ ملزم کو 2 بار سزائے موت‘ 4 لاکھ جرما نہ
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال وجاہت حسین نے نہر میں تیراکی کے مقابلہ میں دو کھلاڑیوں کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے غضنفر اللہ کھلاڑی کو دو مر تبہ سزائے موت اور چار لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی ۔عدالت نے دیگر ملزموں مدثر اسد اللہ،سیف اللہ،عطائ،نذیر اور بشیر۱ کو بری کر دیا ۔استغاثہ کے مطابق یکم اکتوبر 2016کو چک 6۔11 ایل کے قریب نہر لوئر باری دو آب میں تیراکی کے مقابلوں کے دوران اسد اللہ گروپ ہار گیا جس پر اس کا بھائی غضنفر اللہ اور دیگر مشتعل ہو گئے اور پمپ ایکشن بندوق گاڑی سے نکال لائے اور اندھا دھند پمپ ایکشن سے گولیاں مار کر عاطف الیاس اور محمد ارشد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس ہڑ پہ نے مقدمہ 145,148,302 ت پ درج کر کے سات ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔