• news

دو جمہوری حکومتوں کا مدت پوری کرنا بڑی کامیابی ہے: ڈپٹی چیئرمین سینٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے، دو جمہوری حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا بڑی کامیابی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، سیاسی جماعتیں جمہوری نظام سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا وقت کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔ جمہوریت عوام کی رائے کے احترام کا نام ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عوامی فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی پاکستان میں جمہوری نظام کامیابی سے آگے بڑھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن