عدلیہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ کو بھی کالعدم قرار دیدےگی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلی فیصلوں کے خلاف چلائی گئی۔ خواجہ آصف کے فیصلے پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ آیا ہے ہمارے لئے یہ وہی فیصلہ ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا اقامے کی وجہ سے۔ نیب میں ریفرنسز پر ریفرنسز دیئے گئے اور ایک بھی کرپشن کا پیسہ ثابت نہیں ہوسکا۔ جس طرح آج کا فیصلہ آیا ہے اسی طرح پاکستان کی عدلیہ نواز شریف کے فیصلے کو کالعدم قرار دے گی۔ جو فیصلہ آیا ہے وہی بات نواز شریف کررہے ہیں۔ کمزور فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے کوئی عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلی، فیصلوں کے خلاف چلائی گئی۔