• news

عدلیہ مخالف ریلی، عدالتی گواہ پیش نہ ہوئے، سماعت 4 جون تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور نعرے بازی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ فل بنچ کے روبرو عدالتی گواہان پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔فل بنچ نے آئندہ سماعت پر عدالتی گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کرلیا۔ ملزمان ناصر خان اور جمیل خان نے تحریری معافی نامے عدالت میں جمع کرادیئے۔ فل بنچ اس معافی نامہ پر بھی غور کرے گا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن