اوکاڑہ : پولیس اہلکار کی پیٹی بھائی اور اسکی بیوی سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ د ئیے
اوکاڑہ(نامہ نگار)پولیس کے شیر جوان نے اپنے ہی پیٹی بند بھائی سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی اور پولیس ملازم کی بیوی سے بد تمیزی ،مزاحمت پر کپڑے پھاڑ ڈالے۔ متاثرہ پولیس ملازم کی ڈی پی او کو درخواست۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نارکوٹس انویسٹی گیشن یونٹ سٹی سرکل اوکاڑہ کا ملازم آصف محمود بعد از افطاری اپنی بیوی کے ہمراہ امیر محمد کالونی میںچہل قدمی کررہا تھا کہ ایلیٹ پولیس صد ر موبائل کا ڈالہ آگیاجس سے آفتاب کانسٹیبل نے میاں بیوی کوہراساں کرنا شروع کردیا۔ آصف محمود نے اپنا تعارف کرایاتو کانسٹیبل نے کہا کہ تم شکل سے پولیس ملازم نہیں لگتے اس نے اسلحہ کے زور پر اس کے پرس سے 2700 روپے چھین لئے او راس کے بیوی کو سائیڈ پر لے جانے کی کوشش کی جس پر اس کی بیوی نے مزاحمت کی تو اس کی بیوی کے کپڑے پھاڑ دیئے شور و واویلاپر لوگوں اوردیگر پولیس ملازمین نے بیچ بچائو کرایا۔