کوٹ ادو: عدالت میں خرچہ کا دعویٰ کرنے پر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، حالت تشویشناک
کوٹ ادو(خبر نگار) عدالت میں خرچہ کا دعویٰ دائر کرنے پر خاوند نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی کمر ،بازو اور سر کے بال جھلس گئے۔ خاتون کو تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ شازیہ بی بی کی شادی 10سال قبل عارف سے ہوئی جس سے اس کے 3بچے تھے ایک سال قبل گھریلو ناچاقی پر شازیہ بی بی اپنے بچوں سمیت والدین کے گھر آگئی اور عدالت میں خاوند کے خلاف نان ونفقہ کا دعویٰ دائر کردیا،جوکہ زیر سماعت تھا۔