• news
  • image

چیئرمین نیب کی توجہ کیلئے

مکرمی! میں ROUF INTERNATIONAL کا جون 2003ء کا متاثرہ شخص ہوں۔ دسمبر 2003ء میں نیب لاہور نے کلیم مانگے جو متاثرین نے جمع کرا دئیے۔ 10 سال کے طویل انتظار کے بعد فروری 2013ء میں صرف ایک قسط ادا کی گئی اور پھر خاموشی۔ کافی انتظار کے بعد 2 مرتبہ جولائی 2014ء اور 2016ء میں نیب لاہور کو خطوط لکھے۔ داد دیتا ہوں کہ دونوں مرتبہ ہفتہ بھر کے اندر جواب آیا کہ کوشش جاری ہے جونہی مزید وصولی ہو گی ادائیگی کر دی جائے گی۔ کلیم داخل کرتے وقت میری عمر 67 برس کی تھی اب میں ماشاء اللہ 82 برس کا ہو چکا ہوں امید ابھی نہیں ٹوٹی۔ مرنا برحق ہے۔ کوشش کیجئے کہ حقداران کو ادائیگی ہو جائے۔ کیا یہ بہتر نہ تھا نیب اس معاملہ کو نہ چھیڑتی اور نہ Bargain کرتی۔ شاید کمپنی والے متاثرین کو نیب کے دئیے ہوئے ’’زیرہ‘‘ کی نسبت کچھ زیادہ ہی دے کر غائب ہوتے اور اس طرح متاثرین صبر شکر کر لیتے۔ جناب نیب چیئرمین صاحب کبھی 10/15 سال پرانے معاملات پر بھی رپورٹ طلب فرمائیں اور متاثرین کی دعائیں لیں۔ میں نے تو صرف اپنا معاملہ ہی آپکے سامنے پیش کیا ہے۔ ایسے اور بہت معاملات ہیں۔ (وحید الدین شیخ، لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن