• news

ڈی آئی خان: کور کمانڈر پشاور کی جانب سے 20 موٹر سائیکل ایگل سکواڈ کے حوالے

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)آئی جی ایف سی(سائوتھ )میجر جنرل عابد لطیف خان نے کور کمانڈر پشاور کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ایگل سکواڈ کو 20موٹرسائیکلیں حوالے کیں۔ گیریژن کلب میں موٹرسائیکل فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ پولیس کی استعداد بڑھانے کی خاطر اور امن و امان کو بہتر بنانے لئے ایگل سکواڈ کو گلیوں میں گشت کیلئے موٹرسائیکل موثر سواری ہے۔ تقریب میں پاک فوج اور پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی، آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف خان نے کہا موٹر سائیکلز کی پیٹرولنگ سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری، شہر میں بازار اور چھوٹی تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل پیٹرولنگ موبائل فورس سے کافی فائدہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن