بوریوالا: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق، 2 بچے بھی زخمی
بوریوالا (نمائندہ نوائے وقت )اڈا ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر باپ بیٹی جاں بحق، دو بچے زخمی ۔ تفصیل کے مطابق محمد عاشق سکنہ 565ای بی اپنے تین بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی بیٹی کو عیدی دینے کیلئے پکھی موڑ سے بورے والا آرہا تھا کہ جب وہ اڈا ظہیر نگر کے قریب پہنچا تو تیز رفتار مزدا ٹرک نے اسے ٹکر ما ر دی جس کے نتیجہ میں محمد عاشق اور اس کی نو سالہ بیٹی شیزہ عاشق جاں بحق ہو گئے اور باقی دونوں بچے زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا محمد عاشق نہایت غریب شخص اور نو بچوں کا با پ تھا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔