• news

دریائے سوات میں نہاتے 2افراد ڈوب کر جاں بحق

سوات (نامہ نگار) دریائے سوات میں نہاتے ہوئے 2افراد ڈوب گئے‘ لاپتہ افراد میں سے ایک نوجوان جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ نعش کبل ہزارہ کے مقام پر دریائے سوات سے نکال کر کبل میں امانتاً سپردخاک کر دی گئی۔ ریسکیو کے مطابق دوسرے شخص کی نعش بھی لنڈاکی کے مقام سے برآمد کرلی گئی ہے۔ مرنے والے کو امان اللہ کے نام سے شناخت کرکے نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن