• news

مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی شہید کردیا: نرس کی تدفین پر زبردست مظاہرے

الخلیل (اے این این)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی جس پر فوج کو جوابی کارروائی کرنا پڑی۔قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ الخلیل میں ایک یہودی آباد کارنے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہید ہونے والے فلسطینی کا جسدخاکی قبضے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ کی طرف کسی کو جانے کی جازت نہیں دی گئی۔یورپی یونین نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں یہودی بستیوں میں مزید توسیع اور یہودی آباد کاروں کو بسانے کیلئے3900نئے گھروں کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار یا ہے۔مسجد اقصی کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدی کی ڈیل امریکی لبادے میں اسرائیل کی فلسطینی قوم کے خلاف خطرناک سازش ہے۔ادھر فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 35 سالہ رامی وحید ھسین صبارنہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ وزارت صحت کے مطابق فلسطینی شہری کو حارہ جابر کے مقام پر اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ چھوٹا بلڈوزر چلا رہا تھا۔ شہید فلسطینی دو بچوں کا باپ ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک فلسطینی تنظیم کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مئی 2018 کو روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا۔ وحشیانہ کریک ڈائون کے دوران 12 خواتین اور 65 بچوں سمیت کم سے کم410 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسیران فلسطین سٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مئی کے دوران فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کریک ڈائون اور جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں سے غیرانسانی ہتھکنڈوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں سابق اسیران، انسانی حقوق کے مندوبین، صحافی اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔ ان میں فلسطینی سیاسی تجزیہ نگار ھشام الشرباتی اور صحافی اسامہ شاھین اور مصعب قفیشہ بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والی فلسطینی نرس تجارتی تدفین پر زبردست مظاہرے کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن