• news

امریکہ نے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا

نیویارک‘ غزہ (آئی این پی) امریکہ نے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کر دیا، قرار داد کے حق میں 10 ملکوں نے ووٹ دیا،کونسل رکن برطانیہ اور عبوری ارکان پولینڈ، ہالینڈ اور ایتھوپیا نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا،امریکہ نے فلسطینیوں کے تحفظ پر مبنی بل کو یک طرفہ اور اخلاقی طور پر بوگس قرار دے دیا، بل کا معاملہ جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرار داد کے حق میں 10 ملکوں نے ووٹ دیا تو کونسل رکن برطانیہ اور عبوری ارکان پولینڈ، ہالینڈ اور ایتھوپیا نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔متحدہ امریکہ نے فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ مسودہ قرار داد کو ویٹو کردیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری رکن کویت کی جانب سے کونسل میں پیش کردہ مسودہ قرار داد کہ جس پر تقریبا دو ہفتوں سے بحث جاری تھی کو کل رائے دہی کے لیے پیش کیا گیا۔اس قرار داد کے حق میں 10 ملکوں نے ووٹ دیا تو کونسل رکن برطانیہ اور عبوری ارکان پولینڈ، ہالینڈ اور ایتھوپیا نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب امریکہ کی جانب سے غزہ کے پر تشدد واقعات کے ذمہ دار ٹہرائے جانے والے حما س کی مذمت کرنے پر مبنی مسودہ لازمی 9 ووٹ نہ پڑنے پر مسترد کر دیا گیا ۔امریکہ کی اقوام متحدہ میں دائمی مندوب نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ مسودہ میں حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کا ذکر نہ آنے پر اسے ویٹو کیا گیا ہے۔انہوں نے فلسطینیوں کے تحفظ پر مبنی اس بل کو یک طرفہ اور اخلاقی طور پر بوکس ہونے کے طور پر بیان کیا ہے۔ادھر کویت کے دائمی مندوب منصورالا اطیبی کا کہنا ہے کہ ہم اس بل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں پیش پیش رہنے والی ایک جواں سال فلسطینی نرس کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق 22 سالہ رازان نجار کو جمعہ کی شام مشرقی خان یونس میں اس وقت تاک کر گولیاں ماری گئیں جب وہ گریٹ ریٹرن مارچ کے زیر اہتمام مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مرہم پٹی میں مصروف تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن