شمالی وزیرستان : خاصہ دار فورس کی اپنی حیثیت کے خاتمے، پولیس تعیناتی کا فیصلہ واپس لینے کیلئے حکومت کو عید تک ڈیڈ لائن
بنوں ( صباح نیوز) شمالی وزیرستان کی خاصہ دار فورس نے اپنی حیثیت کے خاتمے اور پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لینے کیلئے حکومت پاکستان کو عید کی مہلت دے دی اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکل آ نے کا اعلان کر دیا بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے صوبیدار ملک نواب خان ، صوبیدار شیر عجم خان ، صوبیدار گل امیر ، سردار عالم خان ، انعام اللہ ، میر نواز اور اسلم خان نے کہا فاٹا انضمام ہو یا نہ ہو ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن خاصہ دارفورس کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے خاصہ دار فورس کی جگہ اب فاٹا میں پولیس کو تعینات کیا جارہا ہے جس کیلئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا اس سے چالیس لاکھ افراد کے روزگار کا مسئلہ ہے ۔