روس، یوکرائن تنازعہ: امن مذاکرات 11 جون کو برلن میں ہونگے
برلن (صباح نیوز) روس یوکرائن تنازعہ، امن مذاکرات 11 جون کو برلن میں ہونگے،روس اور یوکرائن کے مذاکراتی عمل میں جرمنی اور فرانس بھی شرکت کرینگے۔جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے یوکرائن دورے کے دوران کہا ہے کہ روس کے ساتھ یوکرائن کے امن مذاکرات رواں مہینے کی 11 تاریخ کو برلن میں ہوں ۔ ان مذاکرات میں چاروں ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب پاولو کلِمکِن کے ہمراہ شورش زدہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔ وہ اس دورے کے دوران محاذ پر بھی گئے، جہاں یوکرینی فوج اور روس نواز باغی آمنے سامنے ہیں۔واضح مشرقی یوکرین میں 2014 سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔