کانگو: برازویلی، غیرقانونی ہتھیار رکھنے سمیت متعدد الزامات پر سابق وزیر کو 10 برس قید
برازویلی (اے ایف پی) افریقی ملک کانگو کے علاقہ برازویلی میں ایک عدالت نے غیرقانونی ہتھیار رکھنے اور ریاستی سکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی پر سابق وزیر کو 10 برس قید کی سزا سنا دی۔ غیرموجودگی میں جین مارٹن کو سزا دی گئی۔ اس نے فرانس میں رہائش اختیار کر کے اپن ملک کے خلاف سازشیں بنائی تھی لیکن حکام نے اس پر متعدد الزامات عائد کرکے فرد جرم لگا دی اور گزشتہ روز عدالت نے اسے جیل بھیجنے کا فیصلہ سنا دیا۔