• news

چین میں انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن الائنس کا قیام‘ پاکستان بھی شامل

لاہور (نیوز رپورٹر) ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک پروگرام کے تحت چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر شیانگ میں ہونے والی پہلی تین روزہ کانفرنس میں انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن الائنس کا قیام عمل میں آ گیا۔ پاکستان سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور چین سمیت 15رکن ممالک کے 49ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اب ون لنک ہوں گے۔ ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک پروگرام کے تحت چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر شیانگ میں ہونے والی کانفرنس میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر پروفیسر ظفراللہ چوہدری اور پروفیسر محمد وارث فروکہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی کارکردگی، شعبہ طب کی بہتری کیلئے بین الاقوامی معاہدات اور سپشلسٹ ڈاکٹرز کی تربیت، ای لاگ مانیٹرنگ کے بارے میں رکن ممالک کے شرکاء کو آگا ہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن