جنگ بدر کفر اور اسلام کا پہلا معرکہ‘ اہل حق فتح یاب ہوئے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامعہ محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنگ بدر عالم کفر اور اسلام کی پہلی جنگ تھی جس میں اللہ نے باطل کے مقابلہ میں حق کو فتح یاب کیا۔ کفار مکہ عددی اور سامان حرب کی زیادتی کے باوجود جنگ ہار گئے کیونکہ ان کا مقابلہ ایک اللہ اور ایک رسولؐ پر ایمان لانے والوں سے تھا۔ جن کا بھروسہ اور ایمان صرف اللہ اور رسولؐ پر تھا۔ جنگ بدر سے سبق ملتا ہے کہ مسلمان کامیابی چاہیں تو اللہ تعالیٰ اور رسول کریمؐ پر ایمان پختہ کر لیں پھر آسمان سے فرشتے ان کی مدد کو اتریں گے اور انہیں کامیابی ملے گی۔