• news

پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ‘ طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) دی الرحمان سکول سسٹم اینڈ اکیڈمی گلشن راوی کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور مدرسہ اقراء روضتہ الاطفال کچا جیل روڈ کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ فیروزوالہ‘دی ارقم سکولز (عمر بن خطاب کیمپس‘ انگوری باغ سکیم کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 257 تھی۔

ای پیپر-دی نیشن