• news

مسلم لیگ ن کو 3 ہزار سے زائد درخواستیں‘ ٹکٹ کیلئے ملاقاتیں‘ انٹرویوز شروع

لاہور (خصوصی رپورٹر) الیکشن 2018ء کے لئے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے خواہش مندوں کی بڑی تعداد نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمع کرائی جانے والی درخواستوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں سمیت مخصوص نشستوں کے لئے بھی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے مخصوص نشستوں کے علاوہ جنرل نشستوں پر بھی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے ملاقاتیں اور انٹرویو کیلئے نام شارٹ لسٹ کرنے کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز شیخوپورہ کے لئے مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی جو حنیف عباسی‘ خواجہ احمد حسان اور طاہر خلیل سندھو پر مشتمل تھی وہاں گئی اور انہوں نے مسلم لیگی امیدواروں عارف سندھیلہ‘ چودھری سجاد حیدر گجر‘ فیضان خالد ورک‘ سید مشتاق حسین شاہ‘ چودھری خلیل ورک‘ ارسلان خالد ورک‘ سلطان سرمد گولڈن‘ سردار واصف ڈوگر‘ محمد اسلم وٹو‘ محمد سلیم گورایا‘ سجاد باقر ڈوگر و دیگر سے ملاقاتیں اور انٹرویو کئے۔
درخواستیں

ای پیپر-دی نیشن