رائے ونڈ: جمیل الیون رتی پنڈی نے ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) محلہ مرتضیٰ آباد میں پہلا 8 روزہ راﺅ توفیق اینڈ العمر ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ جمیل الیون رتی پنڈی نے جیت لیا، کرکٹ ٹورنامنٹ میں چکوال، اوکاڑہ، ساہیوال، پتوکی اور رائے ونڈ کی 80 ٹیموں نے حصہ لیا، مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنماءسردار عادل عمر امیدوار قومی اسمبلی 136،شوکت نمبردار، ہارون نور، راﺅ عتیق نے اول آنے والی جمیل الیون رتی پنڈی الیون کے کپتان کو موٹرسائیکل اور ٹرافی پیش کی، دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم عرفان ایسوسی ایٹ رائے ونڈکوکیش پرائز اور ٹرافی دی گئی، مہمان خصوصی سردار عادل عمر نے ٹاس کرکے افتتاحی شارٹ کھیلا، شائقین کو بھی بذریعہ قرعہ اندازی موبائیل فونز، شرٹس کیپ دئےے گئے، کمنٹری کامران نمبردار اور صلاح الدین نور نے کی، انتظامیہ میں زین شاہد اور چودھری اختر خاں نے خصوصی کردار ادا کیا۔
س موقع پر اپنے خطاب میں امیدوار قومی اسمبلی سردار عادل عمر نے کہا کہ رائے ونڈ حلقہ سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے 70سالوں کے دوران علاقہ میں کھلاڑیوں کیلئے کوئی گراﺅنڈ نہیں بنایا، کوئی سٹیڈیم تعمیر نہیں کیا گیا، اور نہ ہی کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کوئی عملی اقدام اٹھایا گیا، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے صحت مند کھیل اور صحت مند ماحول انتہائی ضروری ہے، لیکن بدقسمتی سے منتخب نمائندوں کی مجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں رائے ونڈ کا مستقبل مٹی اور گردوغبار میں اپنا ہنر ضائع کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کو ووٹ دیکر منتخب کیا تو وہ سب سے پہلے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کریں گے اور رائے ونڈ کو مثالی علاقہ بنا دیں گے، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن رائے ونڈ حلقہ سے کلین سویپ کرے گی۔