عمران پر کیچڑ اچھالنے کیلئے ریحام خان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی: سلمان احمد
کراچی(این این آئی) معروف گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کیلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے ریحام خان، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ان سے ایک ہی دن رابطہ کیا گیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہا گیا۔ انہوں نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپا رہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میرا سامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔