احد چیمہ، خاندان کے اسلام آباد میںکوئی خفیہ اثاثے نہیں: سی ڈی اے
اسلام آباد (محمد اسد چودھری، دی نیشن رپورٹ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کو اپنے جواب میں لکھا ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ اور ان کے خاندان کے اسلام آباد میں خفیہ اثاثے نہیں ہیں ۔ یاد رہے کہ نیب نے خفیہ اثاثوں کے حوالے سے سی ڈی اے سے جواب طلب کیا تھا۔ ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ون 15/I میں ایک پلاٹ احد چیمہ کے نام رجسٹرڈ ہے۔