• news

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام جوہان کے امیر عمر غزنوی اغوا

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام جوہان کے امیر مولانا محمد عمر غزنوی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ خاندانی زارائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے انہیں فون کرکے خالق آباد منگچر کے مقام جوہان کراس بلایا تھا تب سے وہ لاپتہ ہے اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر ممتاز کھیتران نے مولانا عمر غزنوی کی اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی کے خاندان کی جانب سے دی گئی درخواست پر مغوی کی تلاش اور لیویز کے تمام ناکوں پر سنیپ چیکنگ بھی شروع کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن