• news

انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے چاہئیں: ارشاد حسن خا ن

لاہور (پ ر) سابق چیف جسٹس پاکستان و چیف الیکشن کمشنر ارشاد حسن خان کی رائے میں الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔ قومی مفاد کا تقاضا ہے الیکشن ہر صورت وقت پر ہوں اور آئین و قانون کے مطابق ایمانداری، حق اور انصاف کے ساتھ اور قانون کے مطابق منعقد ہوں اور بدعنوانیوں کا سدباب ہو جو آئین کے آرٹیکل 218(3) کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمشن کا یہ اختیار کسی قانون کے تابع نہیں بلکہ آئین اسے یہ اختیار دیتا ہے کہ آئین کے مطابق اقدامات کرے۔ سپریم کورٹ پاکستان کے تین رکنی بنچ نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بمقدمہ الیکشن کمشن آف پاکستان بنام حکومت پنجاب وغیرہ میں بھی اس نکتہ نظر کو اپنے فیصلے بتاریخ 19 مارچ 2014 (سول اپیل 207/2014 تحریر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا میری رائے میں الیکشن کو ملتوی کئے بغیر الیکشن کمشن کو یہ اختیار حاصل ہے وہ آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے سابقہ نامزدگی فارم 2013 کو بحال کر دے جو پہلے نیٹ پر موجود ہے۔ یہ مسئلہ چونکہ سپریم کورٹ کے زیرالتوا ہے اس لئے کوئی مزید رائے دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

ای پیپر-دی نیشن