• news

جارحیت کے شکار بچوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

احمدیار(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کے شکار بچوں کا عالمی دن آج 4جون بروز پیر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکار ہونے والے اور بے گھر بچوںکی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگر م سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں سیمینارز، واکس، ریلیاں اور دیگر تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن