• news

قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس‘ سی ڈی اے‘ اسلام آباد انتظامیہ میں کرپشن مقدمات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سی ڈی اے اور اسلام آبادانتظامیہ میں کرپشن مقدمات کی ایف آئی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ کمیٹی کے دوروزہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا اہم معاملات پر ڈی جی ایف آئی اے چیف کمشنر اسلام آباد اور موٹر وے پولیس حکام کی طلبی ہوئی ہے۔ اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے اور انتظامیہ میں بدعنوانیوں کے مقدمات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ کیلئے ایف آئی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی حکام کو طلب کیا گیا ہے ۔ عوامی پٹیشن پر ہائی ویز اور موٹرویز پر کمرشل ڈرائیونگ لائسنس استعمال نہ کرنے والی گاڑیوں کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد کے سرکاری اداروں میں کرپشن مقدمات اور ہائی ویز و موٹرویز سے گاڑیوں کی طرف سے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس استعمال کے معاملے پر رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ میں کرپشن مقدمات کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کو طلب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن