• news

سی سی ایس کے امتحان میں سب سے زیادہ امیدوار لاہور سنٹر سے پاس ہوئے: رپو رٹ

اسلام آباد (صباح نیوز)مقابلے کا(سی ایس ایس ) امتحان میں سب سے زیادہ امیدواردوسری مرتبہ اپلائی کرنے والے پاس ہوتے ہیں، سب سے زیادہ پسندیدہ شعبہ پاکستان ایڈمینسٹریٹو سروسز ہے دوسرے نمبر پران لینڈ ریونیوسروسزاورتیسرے نمبرپر پولیس سروس آف پاکستان اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ہے،سی ایس ایس کے آخری تحریری ٹیسٹ میں سب سے زیادہ امیداوارلاہورسنٹر سے رجسٹراورکامیاب ہوئے ،تحریری امتحان میں 91امیدوارلاہور سنٹرجبکہ ڈی جی خان،گلگت اورلاڑکانہ سنٹر سے ایک بھی امیدوارتحریری امتحان میں پاس نہ ہوسکا،دوسرے نمبرپر 39اسلام آباد،تیسرے نمبر پر 18راولپنڈی ،تیسرے نمبر پر12 حیدرآبادچوتھانمبرپر7 ملتان پانچویں نمبرپرپشاوراورفیصل آباد میںچھ چھ امیدوارپاس ہوئے ،5امیدوارکراچی سنٹر، ڈی آئی خان ،مظفرآباد،کوئٹہ اورسکھرسنٹرسے صرف ایک ایک امیدوارپاس ہوا۔اس خبر رساں ادارے کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کی حالیہ جاری رپورٹ کی دستیاب دستاویزات کے مطابق سی ایس ایس مقابلے کے امتحان میں سب سے زیادہ امیدواردوسری مرتبہ اپلائی کرنے والے پاس ہوتے ہیں جن کاتناسب41فیصد سے زیادہ ہے جبکہ پہلی مرتبہ اپلائی کرنے والوںمیں سے32اورتیسری اور آخری مرتبہ اپلائی کرنیوالوں میں سے 27فیصد امیدوارپاس ہوئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن