لاہور: مختلف علاقوں میں 37 لاکھ کے ڈاکے‘ 3 کاریں‘ 7 موٹر سائیکل چوری
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے غازی آباد میں رشید علی اس کی فیملی سے 8لاکھ روپے، جنوبی چھاؤنی میں محمودکے گھر سے 7لاکھ روپے‘ ڈیفنس میں ارشد اور اس کی فیملی سے6لاکھ روپے، قلعہ گجر سنگھ میں افضال علی اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے،گارڈن ٹاؤن میں اختر اور اس کی فیملی سے5لاکھ روپے، مزنگ میں انیس کے گھر سے ساڑھے 4لاکھ روپے، سمن آباد میں اویس اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے، وحدت کالونی میں تنویر اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3لاکھ روپے، گوالمنڈی میں عمران اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپیکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ر اہزنی کی وارداتوں میں7شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں ۔ چوروں نے گارڈن ٹاؤن، ڈیفنس اور نصیر آبادکے علاقوںسے تین کاریں جبکہ ملت پارک، وحدت کالونی، غازی آباد، مناواں، برکی، راوی روڈ،کوٹ لکھپت کے علاقوں سے سات موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔