ایرانی جوہری ڈیل کیخلاف اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ یورپ،آ ج برسلز پہنچیں گے
تل ابیب(آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو (آج) پیر کو اپنے دورہ یورپ کے آغاز پر بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز پہنچیں گے اور اس دورے میں وہ یورپی ممالک کو ایران کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے اخراج اور یورپی ممالک کا اس ڈیل کو تحفظ دینے کا معاملہ نیتن یاہو کے اس دورے میں کلیدی نوعیت کا حامل ہو گا۔