• news

سوات: عوام کے مطالبے پر سول ملٹری رابطہ آفس کے دوبارہ قیام کا فیصلہ یکم جون سے کام شروع کریگا

سوات (نامہ نگار) سوات میں پاک فوج کی جانب سے عوام کی بار بار مطالبے پر سول ملٹری رابطہ آفس کا قیام ا یک بار پھرسے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سرکٹ ہائوس مینگو رہ میں یکم جون سے عوامی رابطہ آفس اپنا کا م شروع کریگا۔ یہ آفس ہفتہ میں چا ر دن یعنی سوموار تا جمعرات کھلا رہیگا اور عوام کی مسا ئل سے متعلق درخواستیں اور تجاویز وصو ل کرکے ا نکے حل کیلئے متعلقہ حکام اور اداروںکے ذریعے انکے حل کو جلد از جلد یقینی بنایا جائیگا۔ عوام کی سہولت کیلئے سرکٹ ہائوس کے گیٹ پر ایک ہیلپ ڈسک قائم کیا جا ئیگا جہاں درخواستیں اور تجاویز وصو ل کی جائیں گی۔ عوام کی سہولت کیلئے لینڈ لا ئن نمبر 0946-723703 بھی فراہم کیا گیا ہے جس پر عوامی شکایت اور تجاویز کو نوٹ کرایا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ عوام موبائل نمبر 0346-8938700 پر اپنی درخواست اور تجاویز واٹس ایپ یا ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن