• news

پشاور: 16 سالہ لڑکی کو سرعام برہنہ کر کے گلیوں میں گھمانے والا مرکزی ملزم گرفتار، مقدمہ درج

پشاور(این این آئی)پولیس نے 16 سالہ لڑکی کو سرعام برہنہ کر کے گلیوں میں گھمانے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل پشاور میں معمولی جھگڑے کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی کی بے حرمتی کے ملزم کو مردان سے گرفتار کیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوکر مردان چلا گیا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی سٹی شہزا کوکب فاروق کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام مظہر حسین ہے اور اس کے خلاف لڑکی کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور تمام تر شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن