• news

گوجرانوالہ: تیز رفتار کا ردرخت سے ٹکرا گئی، چچا بھتیجی جاں بحق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تیز رفتارکار بے قابو ہو کر درخت کے ساتھ ٹکرانے سے چچا بھتیجی جاں بحق ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ روڈ کنڈن سیان کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں کار سوار چالیس سالہ تنویر اور اسکی پندرہ سالہ بھتیجی خدیجہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن