ترکی تمام شرائط پر عمل پیرا، یورپی یونین دوہرے معیار کا مظارہ کررہی ہے : اردگان
انقرہ(اے این این)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جمہوریت کے معاملے میں ترکی کے ساتھ دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔صدر ِ ترکی نے دو نجی ٹیلی ویژن چینلز پر مشترکہ طور پر نشر کردہ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ ہم اس وقت یورپی یونین کے سامنے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو مطلوبہ شکل میں سر انجام دے رہے ہیں، تاہم یورپی یونین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہی۔ہم نیک نیتی کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین کی ترکی سے متعلق نیت صاف ہے تو پھر انہیں اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا،بصورت دیگرہمیں کوئی دوسرا حل نکالنا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم ڈرون طیاروں کی پیدوار کے اعتبار سے دنیا کے 6 ملکوں میں شامل ہیں، جبکہ ترکی اب قومی سطح پر سمارٹ بم تیار کرنے کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔