• news

تارکین کی 2کشتیاں سمندر میں غرق، 56جاں بحق، 80کو بچا لیا گیا

تیونس (اے ایف پی + سنہوا)افریقی ملک تیونس اور ترکی کے قریب سمندر میں تارکین کی کشتیاں ڈوبنے سے غیر ملکیوںسمیت56 تارکین جاںبحق اور 80 کو بچا لیا گیا۔ بیسیوں افراد لاپتہ ہیں۔ تیونس کے ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر جو صوبہ سفکیس کے منتظم ہیں نے میڈیا کو بتایا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 75 بچائے گئے افراد میں 14 کا تعلق تیونس سے ہے۔ کرکینا جزیرے سے 16 کلومیٹر دور حادثہ پیش آیا۔ تارکین یورپ جانا چاہتے تھے۔کرکینا یورپ جانے کے لئے سمندری کے راستے غیر قانونی ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے مطابق رواں برس اس روٹ سے 1940 تیونسی باشندے یورپ گئے۔ ترک صوبے انتالیہ کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 9 مہاجرین مارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن