• news

پاکستان میں ہر سال فضائی آلودگی سے ایک لاکھ 68ہزار نوازائیدہ بچے مر جاتے ہیں : ماہرین

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 68 ہزار نوزائیدہ بچے فضائی آلودگی کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ 16.28 ملین افراد براہ راست فضائی آلودگی کے باعث صحت کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ماحولیات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں فضائی آلودگی بین الاقوامی معیار سے تجاوز کر گئی جس کی وجہ تکنیکی سہولتوں کا فقدان اور عوام میں شعور کی کمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کے اضافہ کے بنیادی اسباب میں درختوں اور جنگلات کی کمی سمیت صنعتی آلودگی اور ٹریفک میں ہونے والا بے پناہ اضافہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گاڑیوں کی تعداد میں سالانہ 12فیصد اضافہ ہو رہا ہے اور 20سال قبل صوبہ میں صرف 8لاکھ گاڑیاں تھیں جن کی تعداد 50لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کے تدارک اور اس کے نقصانات سے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ انسانی صحت پر ہونے والے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن