امریکہ کی کئی رایستوں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے، تاکین وطن سے متعلق پالیسیاں ختم کرنیکا مطابہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف جن کے نتیجے میں بچے والدین سے بچھڑتے جارہے ہیں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔امریکہ کی مختلف ریاستوں میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرے کرکے تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ مظاہرین ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ایسے تارکین وطن بچوں کی تعداد میں اضافے پر جو اپنے والدین سے بچھڑتے جارہے ہیں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن سے متعلق اپنی غلط پالیسیاں فوری طور پر ختم کریں۔یہ مظاہرے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ اکتوبر سے اب تک تارکین وطن کے سینکڑوں خاندان قانونی کاغذات و کوائف نہ رکھنے کی بنا پر ایک دوسرے بچھڑ گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے رواں سال اپریل تک تقریبا سات سو بچے اپنے والدین سے بچھڑ چکے ہیں۔