صدر مسلم لیگ (ن) نے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ متعارف کروا دیا
لاہور (اے این این)عوام کو خبروں اور معلومات کی آگاہی کے لئے مسلم لیگ ن کا آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ متعارف کرا دیا گیا۔ شہباز شریف کا بطور ن لیگ صدر ایک اکاو¿نٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ٹویٹر اکاو¿نٹ کا نام ’پریزیڈنٹ پی ایم ایل این ‘ ہے اور اسے بنانے کا مقصد لوگوں کو ن لیگ کی پالسیوں اور مختلف موضوعات پر اپنے موقف سے آگاہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ن لیگ کی سیاسی سرگرمیوں، ن لیگ کی جاری مہم اور مختلف موضوعات پر ن لیگ کی رائے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اکاو¿نٹ ن لیگ کے صدر کے دفتر سے چلایا جائے گا اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی اجازت کے بعد ہی اس ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ٹویٹ کی جائے گی اور لوگوں کو معلومات اور خبروں سے آگاہ کیا جائے گا۔
ٹوئٹر اکا¶نٹ