چیف جسٹس کالاباغ ڈیم سے متعلق تمام صوبوں کے تحفظات دور کریں: اسفند یار
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے پرویز مشرف پر واضح کر دیا تھا کالاباغ ڈیم نہیں بنے گا۔ ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس کالاباغ ڈیم سے متعلق تمام صوبوں کے تحفظات دور کریں۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر خیبر پی کے کو ڈبونے، سندھ کو بنجر کرنے اور صرف پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنے کا منصوبہ ہے۔ حکومت واقعی ڈیم بنانے میں مخلص ہے تو بھاشا اور منڈا ڈیم کی تعمیر شروع کرے۔
اسفند یار