عمران نے کام نہیں کرنے دیا‘ میرے خلاف فیصلہ واپس ہو گا : نوازشریف
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی + نامہ نگار) محمد نواز شریف نے عوام پر زور دےا ہے کہ 25 جولائی 2018ءعوام کے امتحان کا دن ہے اور دھاندلی کے سامنے ڈٹ جائیں گے دھاندلی کا مقابلہ کریں گے ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے تبدےلی لائےں گے نواز شریف عوام کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر نواز شریف عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ ووٹ کی پرچی کو پھاڑ کر پاﺅں کے نیچے روندنے والوں کو مثالی سزا دیں گے قوم یہ سزا دے گی۔ وہ لاڈلہ خان جھوٹا خان ہے جھوٹا خان بتائے خیبر پی کے میں کوئی کام کیا ہے ٹانگیں کھینچنے والے 25جولائی کو ناکام ہوں گے پوری قوم کو ساتھ لیکر باہر نکلیں گے۔ اےن اے 54مےں گولڑہ شرےف کے سامنے ورکرز کنونشن سے خطاب میں سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد نے کہا کہ مجھے نوجوانوں پر فخر بھی ہے اور مجھے نوجوانوں کے بارے میں فکر بھی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیوں شروع کر دی گئی ہے ہم تو 31مئی 2018کو پوری بجلی دے کر گئے تھے ہمارے دور میں دس ہزار میگاواٹ بجلی اضافی سسٹم میں شامل ہوئی لوگوں کو روزگار مل رہا تھا نئے منصوبے لگ رہے تھے سی پیک پر تیزی سے کام جاری تھا مہنگائی ختم ہو رہی تھی مگر اقامہ کے نام پر پاکستان کے ساتھ ظلم کیا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف وزیر اعظم ہاﺅس سے جاﺅ۔ اس مقام سے چند میل دور میرے خلاف فیصلہ آیا میرے خلاف فیصلہ دینے والے بتاﺅ میں نے کونسی خورد برد کی کونسا کک بیک لیا خزانے سے کونسی کمیشن لی بس یہ کہا کہ تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور ایک وزیر اعظم کو نکال دیا یہ فیصلہ منظور نہیں ہے اس فیصلے کو واپس ہونا چاہیے۔ یہ فیصلہ واپس ہو گا پاکستان کے لیے ہم دوبارہ آئیں گے ہم پاکستان کی خدمت کرتے ہیں مخالفین کا کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا کوئی اصول نہیں ہوتا ہم نے وہ کام کیے ہیں جسکی پاکستان میں مثال نہیں ملتی۔ جھوٹے خان نے بس دھرنوں کی سیاست کے سوا کوئی کام نہیں کیا اور نہ کسی اور کام کرنے دیتے ہیں لوگ ان کو جان گئے ہیں سب فراڈ ہے لوگوں ا نکی باتوں میں نہ آنا وعدہ کرتا ہوں کہ نواز شریف دوبارہ آیا تو پاکستان کے تمام چھت سے محروم لوگوں کو گھر دوں گا۔ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہی یہی ہے کہ گو عمران گو۔ افسوس ہو رہا ہے ہم نے محنت سے کام کیا ٹانگیں کھینچنے والے آگاہ رہیں کہ دھاندلی نہیں ہونے دیں گے سا بق وزیر اعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھاندلی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے مگر عوام دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ فاٹا یوتھ جرگے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔ فاٹا کا خیبر پی کے میں انضمام آئین پاکستان بننے کے بعد سب سے بڑا واقعہ ہے، اس فیصلے کے بعد فاٹا کے عوام کی زندگی میں انقلاب آئے گا، میری خواہش ہے 25 جولائی کو فاٹا میں بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوجائیں تاہم امید ہے آپ حالیہ بلوچستان اسمبلی ارکان والا کردار ادا نہیں کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی کی رپورٹس دے رہا ہے۔ مرےم نواز نے کہا کہ نواز شرےف اور عوام کے درمےان لازوال رشتہ ختم نہےں کےا جا سکتا الےکشن سے فرار اختےار کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا عوام ووٹ کو عزت دےنے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ احتساب عدالت کے باہر گفتگو میں نوازشریف نے کہاہے کہ کون تھا جوملک کواندھیروں میں ڈبوگیا جب تک ہماری حکومت تھی توسب ٹھیک تھا۔ کیا موٹروے پرکسی اورحکومت کا نام لکھا ہے، کیا کسی اورحکومت نے موٹروے بنائی، ہسپتال، کالج، یونیورسٹیاں الگ الگ ہیں، وفاق اورپنجاب میں 39میگا منصوبے شروع کئے گئے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آتی۔ ن لیگ کے شیر میدان میں کھڑے ہیں‘ مخالفین کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ نواز شریف کیخلاف ہر ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔ اب ہر چیز ناکام ہو گئی ہے تو الیکشن سے فرار کے راستے ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ جانتے ہیں عوام ڈٹ گئے ہیں‘ نواز شریف کو دھمکیاں‘ سزائیں دے کر دیکھ لیا‘ لیکن عوام کی محبت ختم نہیں کر سکے۔ جانتے ہیں اب عوام ڈٹ گئے ہیں۔ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کا جھنڈا لے کر میدان میں نکلے۔ نواز شریف ن لیگ کے نہیں جمہوریت کے لیڈر ہیں۔ انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ علاوہ ازیں نواز شریف آج منگل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے جہاں پر وہ 2018ءکے الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے چناﺅ کیلئے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے مشاورت کرینگے۔ نواز شریف کراچی کی تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
نواز شریف