مستونگ : ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ‘ 3 اہلکار شہید‘ 2 دہشت گرد ہلاک
مستونگ+ کوئٹہ (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ میں تین اہلکار شہید اور3 زخمی ہو گئے ایف سی حکام کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جو ابی کارروائی میں دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ شہید اہلکاروں میں سپاہی منیر جان، احمد جان، اور پرویز شامل ہیں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ایک گرفتار کرلیا گیا، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ضلع کوہلو میں خفےہ اطلاع کی بناءپر دہشت گرد کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا، کاروائی کے دوران فا ئرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر بارودی مائینر کے ذریعے حملوں، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جےسے سنگیں جرائم میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
3اہلکار شہید