نگران کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا امکان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مختصر نگران کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ ایوان صدر کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایوان صدر میں آج منگل کو نگران وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے لئے انتظامات مکمل ہیں۔ تاہم رات گئے تک ممکنہ وزراءکے ناموں کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ نگران وزیراعظم کے دفتر میں امکان کی تصدیق کی تاہم شامل وزراءکے ناموں کے حوالے سے لاعلمی ظاہر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم فہرست میں شامل تمام ناموں کی ذاتی طور پر چھان پھٹک کر رہے ہیں اور صرف انہی ناموں کی منظوری دی جائے گی جن کی کسی قسم کی ذاتی وابستگی نہیں ہے۔
نگران کابینہ