جعلی فیس بک اکاﺅنٹس کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے خدشے پر درخواست‘ وفاقی حکومت الیکشن کمشن، چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک پر جعلی اکاو¿نٹس کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے خدشے کے بارے میں دائر درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ہائیکورٹ نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی جو فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کے بیان کو بنیاد بنا کر دائر کی گئی۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ مارک زکر برگ اپریل 2018 کو امریکی سینٹ کمیٹی برائے کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کے سامنے پیش ہوئے اور یہ اعتراف کیا کہ جعلی فیس بک اکاو¿نٹس پاکستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں اور اس کیلئے اقدامات کرے۔ فیس بک کے جعلی اکاﺅنٹس کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ شفاف اور غیرجابندانہ انتخابات جو یقینی بنایا جا سکے۔
جعلی اکاﺅنٹس